مردانہ کمزوری

ذکاوت حس کیا ہوتی ہے اور ذکاوت حس کا علاج

 

 
چند دن پہلے میں نے اس ویب سائٹ پر جریان کے متعلق پوسٹ کی تھی اس میں میں نے بتایا تھا کہ جریان میں کتنے قسم کے مواد خارج ہوتے ہیں تو اس میں مذی اور ودی کا  ذکر آیا تھا اوراس میں  بتایا تھا اگر ضرورت سے زیادہ مذی اور ودی نکلے تو یہ جریان نہیں ذکاوت حس کہلائےگا ذکاوت حس کیا ہوتی ہے زکاوت حس کب ہوتی ہے اور کن اشخاص میں زیادہ ہوتی ہے یہ آج کااس ویب سائٹ پر جو میں آرٹیکل لکھ رہا ہوں اس کا موضوع ہے سب سے پہلے توزکاوت حس ہوتی کیا ہے اس کی طرف آتے ہیں 
 

زکاوت حس  کاتعارف 

 
انسان نے کوئی بھی کام سرانجام دینا ہوتا ہے اس کا پیغام انسان کے دماغ سے جاری ہوتا ہے اور یہ دماغ جو پیغام جاری کرتا ہے اورجس جگہ سے یہ پیغام دماغ کے اندر سے نکلتا ہے میں ہم حسیات کہتے ہیں ان حسیات سے اللہ تعالی نے ایک  حس جو جنسی فعل کو سرانجام دینے کے لیے رکھی ہوتی ہے اگر وہ  حس کمزور ہو جائے یا ضرورت سے زیادہ تیز ہو جائے دونوں ہی صورتوں میں نقصان دہ ہے ۔اس حس کی تحریک کو نارمل ہونا چاہیے اگر اس کے اندر حرارت بڑھ جائے یعنی تحریک بڑھ جائے تو نفس کے اندر سے فورا ہی پتلا پانی نما ٹرانسپیرنٹ مادہ نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔
انسان کی خوراک اور انسان کا عمل اس حس کی تحریک کو تیز بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی کرسکتاہے اگر یہ   حس  کمزور ہو جائے تو انسان کے اندر جنسی فعل سرانجام دینے کی خواہش کمزور ہو جاتی ہے اور اس کا سیکس کرنے کو یا صحبت کرنے کو دل نہیں کرتا۔عموما ہمارے پاس جو مریض آتے ہیں وہ اکثر ہم سے یہ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب پندرہ پندرہ بیس دن مہینہ یا دو ماہ بعد بھی سیکس کرنے کو دل نہیں کرتا اور اگر زبردستی اپنے آپ کو اس طرف مائل بھی کریں تو وہ جوش اور ولولہ نہیں ہوتا جو ہونا
 چاہیے۔
 اس کی وجہ  یہ ہے کہ ہمارے سیکس کے اعصاب ہوتے ہیں وہ کمزور ہوجاتے ہیں جس وجہ سے ہمارا جنسی فعل سرانجام دینے کو دل نہیں کرتا  یہی ذکاوت حس ہےیہ توہے یا ذکاوت حس کا تعارف ۔
ذکاوت حس ہوتی کس وجہ سے ہے

 سب سے پہلے خوراک 

وہ کون سی خوراک کی ہیں جس سے ذکاوت حس پڑ جاتی ہے نمبر ایک سے زیادہ گرم تاثیر والی چیزیں کھانا مثلا انڈے چھوٹا بڑا گوشت پراٹھے بازاری کھانے تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں جو انسان کے معدے کے اندر گیس پیدا کرتی ہیں معدے کو خراب کرتی ہیں اس سے بھی  ذکاوت حس بڑھ جاتی ہیں 

نمبر دو 

ہر وقت سیکس کے خیالوں میں کھوئی رہنا فحش فلمیں دیکھنا گندے رسالہ پڑھنا لڑکیوں سے فون پر مسلسل باتیں کرتے رہنا یا میرے وہ بھائی جو دوسرے ممالک میں رہتے ہیں وہ اکثر اپنی منگیتر سے یا بیوی سے جب بات کرتے ہیں تو ان کے سیکس کےاعصاب فوری حرکت میں آ جاتے ہیں جس کی  وجہ سے ان کو بھی  ذکاوت حس   کا مسئلہ آجاتا ہے ۔

نمبر تین

ضرورت سے زیادہ جنسی فعل یعنی ہمبستری کرنا یا اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے کے بعدلپٹ  کر سوئے رہنا مشت زنی کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ 
ایسے معاملات میں مشغول رہنا جس سے ہر وقت آپ کے سیکس کے اعصاب حرکت میں رہیں یہ سب ذکاوت حس بڑھنے کی وجہ ہوتی ہیں ۔
اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف 

علاج

ذکاوت حس کا علاج شروع کرنے سے پہلے آپ نے اپنے تمام خیالات کو پاک اور صاف رکھنا ہے نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں نے کوشش یہ کرنی ہے کہ ہر وقت وضو کی حالت میں رہیں اور وضو کو ٹوٹنے نہ دیں  یہ ایک ایسا علاج ہے جس سے آپ لوگ اپنے آپ کو پاک صاف رکھیں گے اور برائی کی جانب مائل نہیں ہوں گے ۔

اجزاء

اور اب آتے ہیں خوراکی نسخہ کی طرف یہ نسخہ میں  نےبے شمار دفعہ یو ٹیوب پر اپنی ویب سائٹ پربتا چکا ہوں اور اللہ کے فضل سے یہ نسخہ انتہائی کارآمد اور کامیاب ہے نسخہ کے اجزاء انتہائی آسان ہے آپ کےکچن سے مل سکتے ہیں ۔
خشک دھنیا جو ہم اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں وہ آپ سو گرام لے کر پیس لیں  مصری  سو گرام جو عام پنساری سے ملتی ہے وہ  بھی لے کر ملا لیں   ​اگر مصری نہ ملے تو چینی بھی ملا سکتے ہیں ۔
​دونوں اشیاء کو پیس کر اچھی طرح سفوف بنا لیں۔
​نوٹ۔ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو اس کے اندر آپ چینی یا مصری نہ ملائیں اگر شوگر کے مریض نہیں ہیں تو چینی  یا مصری ملا سکتے ہیں اور یہ نسخہ پاؤڈر کی شکل میں کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں 
 

استعمال کا طریقہ 

 
اس کو آپ نے صبح خالی پیٹ ایک چمچ چائے والا پانی سے کھانا ہے  ور اس کے ایک گھنٹے یا دو گھنٹے کے بعد آپ نے کھانا کھانا ہے اور دوسری خوراک آپ نے شام کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے لینی ہے وہ بھی پانی کے ساتھ 
اور رات کو سوتے وقت آپ نے اس گول کا چھلکا ایک بڑاچمچ کھانے والا منہ میں ڈال کے اوپر سے پانی پینا ہے۔ 
 

پرہیز 

کھٹی چیزیں تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ بازاری کھانے انڈا پراٹھا گوشت ان چیزوں سے پرہیز کرنا ہے اور نماز بھی سختی سے پابندی کرنی ہے اور اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھنا ہے فون پر یا فحش فلمیں یا کسی قسم کی کہانیاں پڑھنے سے پرہیز کریں انشاءاللہ چالیس دن اوپر بتائے گئے نسخہ کو استعمال کرنے سے ذکاوت حس کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو جائے گا

UrduZam

Get world news daily entertainment and showbiz related news

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button