صحت

دماغی ‏طاقت کے لئے انمول تحفہ

دماغی ‏طاقت کے لئے انمول تحفہ

آج کل کے مشینی دور میں چاہے بچے ہیں یا بڑے ہیں مرد ہیں  یا عورت  موبائل ہر بندے کے ہاتھ میں ہے لوگ دن ہو یا رات کو کھانا کھا رہے ہوں بیڈ پر لیٹے ہو یا ہوٹل وغیرہ میں گئےہوں پارک میں بیٹھے ہوں تو آپ غورکریں ہر بندے کے ہاتھ میں موبائل ہے اور خاص طور پر جب خواتین  گھر کا کام وغیرہ کر رہی ہوتی ہیں تو اپنے چھوٹے بچوں کو جو سال دو سال کے یا تین سال کے ہوتے ہیں ان کو موبائل پر کارٹون وغیرہ لگا کر پکڑا دیتی ہیں جس سے دن بدن بچوں کے نظر پر بھی فرق پڑتا ہے دماغ بھی کمزور ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جسم کے اندر ایک عجیب سی بے چینی اور تھکاوٹ ہونے لگے جاتی ہے ۔

نقصانات

جوبچے مسلسل موبائل استعمال کرتے رہتے ہیں ان سے  بچوں میں  سر درد ۔ آنکھوں کی جلن  اور اس کے ساتھ ساتھ خاص طور پر نوجوان بچے بچیاں ہیں ان کو پیشاب بہت زیادہ جل کرآ رہا ہے ۔سر تو درد ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ جسم بھی تھکا رہتا ہے آنکھوں میں جلن رہتی ہے سر کے اوپر ہر وقت بوجھ رہتا ہے نظر دن بدن کمزور ہونے لگ جاتی ہے ۔
اکثر آپ لوگوں نے دیکھا ہے کہ جو بچے دس سال سے 25 سال کے درمیان ہیں وہ ہر وقت موبائل پر گیمز کھیلتے رہتے ہیں خاص طور پر آج کل تو پب جی گیم بھی چل رہی ہے اس کا تو بچوں کو جیسے نشہ ہی لگ گیا ہے بچوں کو جب دیکھیں تو وہ موبائل پر گیم کھیل رہے ہوتے ہیں آپ نے اخبارات میں بھی پڑھا ہوگا اور سناہوگا کہ فلاں جگہ موبائل سے منع کرنے پر یا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بچے اپنے ہی گھر والوں سے لڑ پڑے اور اپنے ہی گھر والوں کو بہت زیادہ جسمانی نقصان پہنچایا ہے لہذا  بچوں کو پیار سے سمجھائیں  تاکہ  وہ اس  سے پرہیز کریں ۔

علاج

اور رہی بات یہ جو نظر کمزور ہوتی ہے یا سر درد ہوتا ہے پیشاب میں جلن ہوتی ہے جسم کی کمزوری ہوتی ہے ا س کے لیئےآپ یہ نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ انشاءاللہ  اللہ نے چاہا تو دماغ آپ کا کمپیوٹر کی طرح ہو جائے گا اور جسم کے اندر ایسی طاقت بھر جائے گی کہ آپ حیران ہوجائیں گے اور جو پیشاب جل کے آتا ہے وہ بھی انشاءاللہ اللہ کے فضل سے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا ۔ یہ نسخہ انتہائی آسان اور سادہ سا ہے ۔

نسخہ کے اجزاء سب سے پہلے آپ نوٹ کریں 

 بادام آپ نے دس عدد لینے ہیں۔ سبز چھوٹی الائچی دس عدد۔ منقہ  یہ بھی پنساری سے عام ملتا ہے اس کےآپ نے پانچ دانے لینے ہیں اور سونف یہ آپ نے دو گرام لینی  ہے۔

طریقہ تیاری واستعمال

ان تمام اشیاء کو اپنے رات کو مٹی کے پیالے میں بھگودینا ہے اور صبح اٹھ کر یہ چاروں اشیاء آپ نے گرائینڈر میں ڈال لینی ہیں اگر آپ کا دل کرے تو اس کے اندر چینی یا شہد وغیرہ ملا لیں اگر نہیں دل کرتا تو نہ ملائیں اور ایک پاؤ دودھ ڈال دینا ہے اگر تو سردی ہو تو دودھ نیم گرم اگرگرمیاں ہوں  تو دودھ سادہ یعنی نہ گرم ہو نہ ٹھنڈا ہو برف نہیں ڈالنی ویسے ہی اس کو اچھی طرح گرائینڈ کرکے جب یہ ایک جان ہو جائے تو آپ نے صبح اس کو خالی پیٹ پینا ہے اور اس کے کم از کم دو سے تین گھنٹے بعد آپ نے کوئی کھانا وغیرہ یہ جو بھی آپ  ناشتہ وغیرہ کرنا چاہتے ہیں کر لیں ۔

مدت استعمال

یہ نسخہ آپ نے کم از کم کم از کم 40 یوم ضرور استعمال کرنا ہے میں گارنٹی سے کہتا ہوں اللہ کے فضل سے اللہ کے فضل سے  اوپر بتائی ہوئی تمام امراض میں سو فیصد فائدہ دے گا۔

UrduZam

Get world news daily entertainment and showbiz related news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button