ٹوٹکے

جسم ‏موٹا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا صرف ایک چیز کا استمال

جسم ‏موٹا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا

مرد ہو یا عورت جوان ہو بچہ ہو سب کا ہی دل کرتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں ضرورت سے زیادہ موٹاپا یا ضرورت سے زیادہ کمزور جسم 

 
دونوں ہی صورتوں میں جسمانی خوبصورتی اچھی نہیں نظر آتی بے شمار مریض دواخانے پر بھی آتے ہیں یا کال کر کے بھی اکثر مجھ سے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس بات کے بارے میں پوچھتی رہتی ہیں کہ حکیم صاحب ہمارا جسم بہت کمزور ہے دبلے پتلے ہیں چہرے پر رونق نہیں ہے زردی چھائی ہوئی ہے تو براہ کرم ہمیں کوئی ایسا خوراکی نسخہ تجویز کریں جس سے ہمارا جسم بھی خوبصورت ہو جائے چہرے پر سرخی آجائے تو جودواا خانے پر آتے ہیں انہیں تو نسخہ بھی دیتا ہوں اپنے پاس سے بنی ہوئی دوابھی دے دیتا ہوں جو جسم کو خوبصورت اور صحت مند بنائے ۔
 جسم کا بہت زیادہ پھولنابھی خوبصورتی نہیں ہوتی باور اسی طرح پتلاجسم بانس نما جسم بھی خوبصورت نہیں لگتا تھا لہذا ان کو یہی سمجھتا ہوں کہ آپ کو جو میں دوا  دے رہا ہوں یہ جسم کو موٹا نہیں کرے گی بلکہ آپ کے نظام انہضام کو درست کرے گی اور کھایا ہوا کھانا آپ کو لگے گا جس سے آپ کا جسم آہستہ آہستہ بھرے گا اور خوبصورت نظر آئے گا ۔
جو آن لائن مجھے کال کرتے ہیں یا فیس بک پر یا یوٹیوب پر سوالات پوچھے ہیں کمنٹس میں ان کو بھی میں یہی تجویز کرتا ہوں کہ اپنی خوراک کو بہتر رکھیں ورزش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ایسے غیر اخلاقی کام جو آپ کی صحت کو تباہ کرتے ہیں اس سے توبہ کریں اور پرہیز کریں آئندہ کے لئے تاکہ آپ کا جو جسم ہے آپ کا جو جسمانی نظام ہے یا جنسی نظام ہے وہ اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہو جائے اور آپ بھی دیگر نوجوانوں کی طرح خوبصورت اور اچھے لگیں۔
پچھلے دنوں مجھے انڈیا سے ایک کال آئی ا  یک سردار صاحب تھےان کی عمر تقریبا 25 سال تھی لیکن وزن ان کا جو تھا وہ صرف اور صرف اڑتالیس کلو تھا اور قد تقریبا پونے چھ فٹ  تھا۔ انڈیا سے بھی دواوغیرہ لے کے استعمال کر رہے تھے مختلف دواخانوں سے مختلف انگریزی میڈیسن لیکن ان کو کسی قسم کا بھی کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ انگریزی میڈیسن کھانے سے وقتی طور پر تو  جسم پھول جاتا تھا لیکن چند دنوں کے بعد پھر ویسے ہی ان کی صورت حال ہو جاتی تھی تو انہوں نے مجھے سپیشل ریکویسٹ کی درخواست کی کہ براہ کرم مجھے کوئی ایسا نسخہ خوراکی طور پر بتا دیں جس سے میں دوسرے نوجوانوں کی طرح خوبصورت اور صحت مند نظر آؤ تو میں نے کہا کہ میں آپ کو چھوٹا سا نسخہ  بتا دیتا  ہوں جو اللہ کے فضل سے آپ کو موٹا تازہ خوبصورت کر دے گا یہ نہیں کہ دنوں میں کرے گا  کچھ عرصہ لگے گا لیکن آہستہ آہستہ آپ کا جسم بہتر ہو جائے گا لیکن ساتھ میں نے ان کو اس ٹوٹکہ کے حوالے سے ایک احتیاط بتائی کہ اس کو سردیوں میں استعمال کریں گرمیوں میں  نوجوانوں کو پرابلم کر تا ہے۔آپ نسخہ ہے صرف اور صرف سردیوں میں ہی استعمال کریں 

نسخہ

نسخہ کیا ہے انتہائی آسان ہے کھانے والی چیز ہے 2 دیسی انڈے لینے آپ نے انہیں توڑنا ہے توڑنے کے بعد آپ نے ان کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹاہے  جب اچھی طرح انڈے کی زردی اور سفیدی یک جان ہو جائے تو آپ نے کیا کرنا ہے کہ ایک پاؤ دودھ لینا ہے فل گرم وہ گرم دودھ آپ نے اس پیالے میں ڈال دینا ہے جس نے انڈا آپ نے مکس کیا ہے اگر آپ کا دل کرے شہد یا چینی ملا لو نہ دل کرے تو نہ ملا نایہ جب میں  مکس جائے تو آپ نے اس کو صبح خالی پیٹ پینا ہے یا رات
 کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے۔

احتیاط

 میں تو بہت بڑے دعوے تو نہیں کرتا اس ٹوٹکہ کا صرف اور صرف دو ماہ استعمال آپ کو بتا دے گا کہ آپ کے جسم کے اندر اللہ تعالی نے کوئی نئی طاقت بھر دی ہے لیکن صرف شرط یہ ہے انڈا دیسی ہو دودھ خالص ہو یہی احتیاط ہے۔
 اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی خوراک اچھی رکھیں ورزش کریں نماز پڑھیں اور برائی کے تمام کاموں سے پرہیز کریں دو ماہ کے اندر اندر گارنٹی سے آپ کا جسم بھر جائے گا جسم کے اندر طاقت آجائے گی اور چہرے کے اوپر ایک عجیب سا نو رآجائے گا۔

UrduZam

Get world news daily entertainment and showbiz related news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button