بے اولادی

بے اولاد مرد و خواتین اس سستے نسخہ کو چالیس دن استعمال کریں

بے اولاد مرد و خواتین

دوا خانے میں جب بیٹھا ہوتا ہوں تو مجھے بے شمار کالز آتی ہیں جس میں لوگ اپنے مسائل کا حل پوچھتے ہیں اللہ کے فضل سے جتنا اللہ نے علم دیا ہے اس حوالے سے ان کو گائیڈ بھی کیا جاتا ہےاوران کے مرض کے نسخہ جات بھی بتا دیا جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب میں نے ویڈیوز بنائی ہیں یوٹیوب پر جن میں ہر قسم کے امراض کے نسخہ جات ان کے بنانے کا طریقہ ان کے استعمال کا طریقہ بتایا ہے تو آج سے تقریبا ایک ہفتہ قبل ایک خاتون کی کال آئی وہ بیچاری بہت پریشان تھی شادی کو چار سال ہو چکے تھے لیکن ان کے آنگن میں کوئی پھول نہیں ابھی تک کھلا تھا میں نے ان سے پوچھا خاتون آپ کی ایج کتنی ہے تو انہوں نے بتایا ان کی عمر تقریبا 26 سال ہے اور ان کے شوہر کی عمر کا پوچھا شوہر کی عمر 28 سال  بتائی تو میں نے پوچھا کہ آپ کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ  ہےتو انہوں نے کہا صرف ہلکا سا لیکوریا ہے اس کے علاوہ الحمدللہ تمام جو نسوانی معاملات  ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں کسی قسم کا کوئی ان کو مسئلہ نہ ہے ایام بھی بالکل ٹھیک آ رہے ہیں اور ٹائم پر آرہے ہیں پھر میں نے ان سے ان کے شوہر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا الحمد للہ فٹ ہیں اور انہوں نے اپنی منی کا ٹیسٹ بھی کرایا ہے جراثیم بھی تقریبا 60 سے 70 فیصد بالکل ٹھیک آ رہے ہیں اور منی کی مقدار بھی رپورٹ میں ٹھیک ہے بس وہ ہمبستری کی طرف مائل تھوڑا کم ہوتے ہیں ۔
تو میں نے دونوں میاں بیوی کو یہ نسخہ تجویز کیا

نسخہ  شفائی

نسخہ انتہائی آسان اور سادہ  سا ہےآپ گھر میں  خود بھی تیار کر سکتے ہیں اور یہ تمام چیزیں ہیں خالص کسی بھی پنساری سے عام ملتی جاتی ہیں تو انہوں نے اس کو نوٹ کر لیا۔آپ بھی اس ویب سائٹ کے توسط  نوٹ کر لیں کوئی بھی آپ کا جاننے والا  جن کو یہ مسائل ہوں۔

مردوں کے لیئے

 پہلے تو مردوں کے مسائل سن لیں  کے مردوں  کے کن مسئلوں میں  یہ فائدہ دے گا جس مرد کی منی پتلی ہو منی کے جراثیم کم ہو یا صحبت کو دل نہ کرتا ہو اس کے ساتھ ساتھ نفس کا انتشار پورا نہ ہو وہ مرد یہ نسخہ 40 دن با پرہیز استعمال کرے انشاء اللہ ان تمام مسائل سے اس کو نجات مل جائے گی
شرط صرف یہ ہے کہ یہ نسخہ کے اجزاء خود پنساری سے خریدنے ہیں اپنے ہاتھوں سے پیسنے ہیں کسی مشین سے نہیں پسوانےمطلب گرینڈر میں نہیں پیسنے ہاون دستے میں خود کو ٹنےہیں اور کپڑچھان کرنے ہیں۔کپڑچھان اسے کہتے ہیں کہ ململ کے کپڑے میں دوائی کو چھان لیا جائے۔
یہ مردوں کے مسائل آپ کو بتا دیے ہیں اب خواتین کے بھی مسائل کی طرف۔

خواتین کے مسائل

جن خواتین کو لیکوریا ہو  کمرمیں درد رہتا ہوں اور اس کے ساتھ جسم کے تمام پٹھوںمیں درد رہتا ہویہ نسخہ ان کے لیے بھی آب حیات ہے جسم کے اندر ایک نئی طاقت انشاءاللہ دوڑ پڑے گی

نسخہ کے اجزاء

 نسخہ کے اجزاء کی طرف آتا ہوں صرف دو اجزاء ہیں جو عام پنساری سے مل جاتے ہیں پہلا جو ہے موصلی سفید اور دوسرا ہے موصلی سیاہ یہ دونوں اجزاء آپ پنساری سے پچاس پچاس گرام لے لینے ہیں ان کو اچھی طرح ہاون دستے میں کوٹ کر سفوف بنا لینا ہے اور ململ کے کپڑے سے چھان لینا ہے سفوف بنانےکے بعد آپ نے اس کو کسی ڈبے میں محفوظ کر لینا ہے ۔

استعمال کا طریقہ

اس کو استعمال کا طریقہ سن لیں کہ روزانہ صبح آدھا کلو دودھ لے لینا ہے آدھا کلو دودھ میں اس سفوف کا ایک بڑا کھانے والاچمچ لے کراس کو دودھ میں ڈال کرہلکی آنچ پر پکانا ہے جب یہ گاڑھا کھیر نماہو جائے تو اس کو اتار لینا ہے اس کے اندر شہد ملا لیجئےیا چینی وہ آپ کی مرضی اگر نہ بھی ملائیں کوئی ضروری نہیں
 یہ نسخہ نہار منہ استعمال کرنا ہے مرد نے بھی استعمال کرنا ہے اور عورت نے   بھی اسی طریقے سے ہی استعمال کرناہے۔اس کوروزانہ تازہ بنا ناہے اور تازہ ہی کھانا ہے اس کا ناشتہ کرنا ہے اس کےدو گھنٹے بعد آپ نے  کوئی بھی کھانا کھانا ہے۔

پرہیز

 اور اس دوران دونوں میاں بیوی نے ہمبستری کا  پرہیز کرنا ہے فارمی انڈا اور فارمی مرغ کا پرہیز ہے۔اور اس کےساتھ ساتھ آپ نے اس بھینس کا یا گائے کا  دودھ پینا ہے جس کو دودھ والے ٹیکانہ لگاتے ہوں۔  باقی اللہ نے چاہا تو 40 یوم کے اندر انشاءاللہ  خوشخبری ضرورآئے گی۔

UrduZam

Get world news daily entertainment and showbiz related news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button