پھل اور ان کے فوائد

ایک ماہ سات دانے کجھور کھاو اور مسٹر پاکستان بن جاؤ

 

ایک ماہ  سات دانے کجھور کھاو اور  مسٹر پاکستان بن جاو

جیسا کہ آپ کو میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ روزانہ ہم کسی ایک جڑی بوٹی یا کسی ایک پھل کے بارے میں تفصیل سے ایک آرٹیکل لکھا کریں گے جس میں آپ لوگوں کو ایک پھل یا جڑی بوٹی کے متعلق بتایا جائے گا کہ اس کے کیا فائدے ہیں اس کا مزاج کیا ہے اس کو کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے  اس کے فائدہ کیا ہے اس پھل  کا یا جڑی بوٹی کا اس کا نقصان کیا ہے ۔یعنی ایک تفصیلی آرٹیکل ہوا کرے گا ۔
 آج جس پھل کے بارے میں آرٹیکل لکھنے لگا ہوں وہ پھل مشہور عام ہے دنیا کے تقریبا ہر گرم علاقےمیں اس کی کاشت ہوتی
ہے اور خاص طور پر ہم مسلمانوں کے لیے یہ ایک متبرک پھل ہے جی ہاں یہ پھل  کھجور ہے ۔

مقام پیدائش

یہ تمام عرب ممالک سعودی عرب ۔عراق ۔قطر ۔کویت۔ بحرین ۔متحدہ عرب امارات ۔شام کے ساتھ ساتھ ایران پاکستان میں خاص طور پر صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے جو بہت گرم علاقے ہیں مثلا ملتان رحیم یار خان بہاول پور  وغیرہ اس کے علاوہ انڈیا میں بھی اس کی کاشت ہوتی ہے اور مصر میں بھی کھجور کاشت ہوتی ہے ۔

مزاج

اب چلتے ہیں ہم اس کے مزاج کی طرف کھجور کا جو مزاج ہوتا ہے گرم ہوتا ہے اور تر ہوتا ہے یہ دوسرے درجے میں گرم ہوتی ہیں اور پہلے درجے میں تر ہوتی ہے ۔

مقدار خوراک

اور اس کو ایک وقت میں کتنی استعمال کرنی چاہیے یہ بھی میں آپ کو بتا دیتا ہوں کیونکہ کوئی بھی چیز ضرورت سے زیادہ یا ضرورت سے کم استعمال نہیں کرنی چاہیے  کوئی بھی چیز ایک  اعتدال میں رہ کر استعمال کرنی چاہئے طبی طور پر یہ ثابت ہے کہ کھجور کے تین سے لے کر سات دانے آپ ایک وقت میں کھا سکتے ہیں ۔

فوائد قرآن پاک کی روشنی میں

اب چلتے ہیں اس کے فوائد کی طرف کھجور کے فوائد کیا ہیں ۔سب سے پہلے تو اس کا فائدہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں بیان فرمایا ہے جس  کی آپ کو تفصیل سادہ لفظوں میں سمجھا دیتا ہوں کے جب ایک عورت حالت حمل میں ہوتی ہے تو اس کو اکثر خون کی کمی ہو جاتی ہے جسے ہم طبی زبان میں انیمیاکہتے ہیں ۔اللہ پاک نے سورہ مریم میں حضرت مریم کو دوران حمل کھجوریں کھانے کی ہدایت فرمائی جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کے کھجور ایک ایسا پھل ہے جو انسان کے اندر خون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔

فوائد حدیث  پاک کی روشنی میں

 طب نبوی میں کھجور کی کیا افادیت ہے کھجور کا کیا فائدہ ہے ۔ چند احادیث پیش خدمت ہیں۔
صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جو شخص صبح کے وقت سات کھجوریں کھا لے تو اس تمام دن میں نہ تو کوئی اس پر زہر اثر کرے گا اور نہ ہی کوئی جادو اس کو تکلیف پہنچا سکے گا ۔
دوسری جگہ حضرت انس بن مالک روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تم پر بڑھاپا جلد طاری نہ ہو تو رات کا کھانا ترک نہ کرنا یعنی رات کا کھانا ضرور کھانا چاہیے تم ایک مٹھی کھجور ہی کیوں نہ کھاؤ۔
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت فرماتی ہیں کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اجوا ءکھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے اور خاص طور پر اگر اس کو صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ تریاق  زہر ہے ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے  کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کجھور کھانے سے قولنج کی تکلیف نہیں ہوتی ۔
طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کھجور کو ایک خاص ادویاتی اہمیت حاصل ہے یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے اور انجائنا کے مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے خاص طور پر اجوا ءکھجور کولیسٹرول لیول  کوآپ کے جسم میں انتہائی کم کرتی ہے اس بات کا تجربہ آپ لوگ خود بھی کر سکتے ہیں کہ اجوا ءکھجور کو گٹھلیوں سمیت پیس کر چالیس دن صبح خالی پیٹ ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم کے اندرکولیسٹرول کا لیول نارمل ہوجائے گا ۔یہ میرا بھی آزمودہ نسخہ ہے اور اس پر بے شمار آج کے انگریزی ڈاکٹر متفق ہو چکے ہیں کہ عجوہ کھجور کولیسٹرول کے لیول کو جسم سے کم کرنے اور دل کے دورے کے امکان کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

طبی فوائد

کھجور ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے جو پیٹ کو  زیادہ دیر تک پیٹ  کو  بھرا ہوا رکھتا ہے جس سےجسم کے اندر میٹابولزم
 کا عمل  تیزہو جاتا ہے اور انسان کے جسم کے اندر چربی بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔اور یہی فائبر ہمارے جسم کے اندر جو آنتیں ہوتی ہیں اس کی صفائی میں بھی مدد دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ کھجور کو قبض کشا پھل کہا گیا ہے ۔ کھجور ایک اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے جو جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے اور ہمارے ہاضمہ کو درست کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ کھجور دماغ کے مریضوں کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے ۔جو مریض دمے کے مرض کے اندر مبتلا ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھجور کو دودھ کے اندر بھگو  کر استعمال کریں  اللہ نے چاہا تو جسم کے اندر جو بلغم  اس کا اخراج ہو کر  سانس لینے میں آسانی ہو گی۔
جن لوگوں کو کام کاج کرنے سے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہو ان کو چاہئے کہ رات سونے سے پہلے تین کھجوریں کھا کر ایک گلاس نیم گرم دودھ کا استعمال کریں کیونکہ کھجور کے اندر آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انسانی جسم کو فوری توانائی مہیا کرتی ہے جس سے انسان کو فوری طور پر
طاقت محسوس ہوتی ہے اور انسان کی تھکاوٹ اور کمزوری دور ہوجاتی ہے ۔

مردانہ طاقت کے لیئے

پرانے دور میں ہمارے اکثر مرد حضرات مردانہ طاقت بڑھانے کے لئے رات کو پانچ عدد چھوہارے دودھ میں بھگو کر رکھ دیتے تھے اور صبح اس کا ناشتہ کرتے تھے جس سے ان کی مردانہ طاقت ہمیشہ کے لئے اللہ کے فضل سے بہتر ہو جاتی تھی ۔

UrduZam

Get world news daily entertainment and showbiz related news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button